ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے تحت یوٹل سٹ کمپنی نے آج 15 اکتوبر سے ہاٹ برڈ سٹیلائٹ سے ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کردی – اس سے قبل بھی صہیونیزم اور مغرب کی پالیسیوں کے خلاف سرگرم ذرائع ابلاغ پر پابندی کی کوششیں کی گئی ہیں جبکہ خطے میں اسلامی بیداری کے آغاز ہی سے العالم اور پریس ٹی وی کی نشریات پارازیٹ کے ذریعہ متاثر کی جاتی رہی ہیں –واضح رہے کہ ہاٹ برڈ پر العالم ، پریس ٹی وی ، الکوثر، خبر ، سحر 1 و 2 ،اور جام جم 1 و 2، ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات ہمیشہ مغربی نشریات کے برخلاف حریت پسندانہ سرگرمیوں پر مبنی رہی ہیں -
.....
/169