ابنا: متحدہ علماء محاذ کے مرکزی صدر اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا ہے تمام مسلمان متحد ہوجائیں امریکا کی بربادی کے دن قریب آچکے ہیں، مسلمان خواہ کتنا ہی بے عمل کیوں نہ ہو اپنے نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت مین سخی حسن چورنگی پر کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں شرکاء نے ناموس رسالت (ص) کے دفاع کا اعادہ کیا اور لبیک یارسول اللہ (ص) کے شعار بلند کئے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ امریکا میں بنائی گئی گستاخانہ فلم کے خلاف پوری امت مسلمہ کا ایک ہی فیصلہ ہے، ہر مسلمان ملعون فلمساز اور اس کے کرداروں کا سر تن سے جدا چاہتا ہے۔
.....
/169