13 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر حزب ا۔۔۔ لبنان کے ڈرون طیارے کی پرواز صہیونی ریاست کے دفاعی سسٹم "آہنی گنبد" کی کمزوری کی علامت ہے –

ابنا: بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نے آج ہمارے نمائندے سے انٹرویو میں  حزب ا۔۔۔ لبنان کے اس اقدام کو اسلام کی ایک چھوٹی سی توانائی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے اپنے دفاعی سسٹم کی مضبوطی کے بارے میں صہیونی ریاست کے بلند وبالا دعووں کے کھوکھلا ہونے کا پتہ چل گیااور معلوم ہوا کہ صہیونی ریاست کو مسلم امہ کے غصّے سے راہ نجات نہیں ملے گی – ایران کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پیش نظر یہ حزب ا۔۔۔ کا مسلمہ حق ہے کہ وہ بھی مقبوضہ علاقوں پر ڈرون طیارے بھیج دے –بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نے اس ڈرون طیارے کی ایرانی ماہرین کی جانب سے تیاری کے بارے میں کہا کہ اسلامی امہ کو مدد دینے کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس بڑی فوجی صلاحیتیں موجود ہیں –انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلمانوں اور انکی سرزمینوں کے دفاع کےلئے اپنی پوری توانائیوں سے استفادہ کریں گے اور یہ ہمارا مسلمّہ حق ہے –

.....

/169