13 اکتوبر 2012 - 20:30

غاصب صہیونی فوج کے فوجیوں نے ایک بار پھر غزہ کے شمال میں واقع جیالہ فلسطینی کیمپ پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو خاک وخون میں غلطاں کر دیا ہے۔

ابنا: غاصب صہیونی فوج نے گذشتہ کچھ عرصے میں غزہ پر متعدد حملے کئے ہیں ۔یہ حملے ایسے عالم میں انجام پا رہے ہیں کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے اپنی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی روشنی میں 2013 کو مشرق وسطی  کے لئےجنگ کا سال قرار دیا ہے ۔اس رپورٹ کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست خطے میں جنگ کا بازار گرم کرنا چاہتی ہے ۔اسرائیل کے مختلف منصوبے اور اقدامات اس بات کے نشاندہی کرتے ہیں کہ اس غاصب حکومت کی ماہیت جنگ پسندی اور تشدد پر استوار ہے ۔اسرائیل ایک جعلی حکومت ہے اور اس کی زندگی کا دارومدار تشدد اور جنگ میں پوشیدہ ہے ۔ غاصب صہیونی ریاست خطے میں اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے ہر کام پر آمادہ ہے چاہے اس کے لئے نفسیاتی جنگ کے علاوہ کسی ملک پر حملہ ہی کیوں نہ کرناپڑے۔غزہ پر حملوں میں اضافہ،لبنان،مصر اورشام کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نیز جارحانہ فوجی مشقیں سب اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔غاصب اسرائیل کو داخلی بحرانوں کاسامنا ہے اسی کے ساتھ ساتھ اسلامی بیداری اور اسرائیل کی سیاسی تنہائی اس بات کا باعث بن رہی ہے کہ وہ جنگ پسندی کی راہ اپنا کر اپنی سیاسی شکستوں سے رائے عامہ کی توجہ ہٹائے ۔ان حالات میں عالمی برادری کا فریضہ ہے کہ وہ ایسے اقدامات انجام دے جو غاصب صہیونی ریاست کے جنگ پسندانہ اھداف کے راستے میں رکاوٹ بنیں کیونکہ غاصب اسرائیل کے تشدد پسندانہ اقدامات سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  خطے میں غاصب صہیونی ریاست کو ہر قسم  کےجنگ پسندانہ اقدامات کا عوامی مقاومت کیطرف سے سخت جواب ملے گا جس سے یہ غاصب حکومت پہلے سے ذیادہ تیز رفتاری سے  شکست اور بربادی کے دلدل میں پھنسے گی.

.....

/169