ابنا: ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خزانہ پی چدمبرم اور عبدالحفیظ شیخ نے کل ٹوکیو میں منعقدہ آئی ایم ایف کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خزانہ شمس الدین حسینی سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا –اس موقع پرہندوستان کے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ایران کو ٹکنالوجی ، قدرتی وسائل اور توانائی کے لحاظ سے اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دونوں ممالک کے مابین طے ہونیوالے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا-ادہر پاکستان کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی ایران کے وزیر خزانہ شمس الدین حسینی سے ہونیوالی ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنی قوم کے مفادات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتی ہے – انہوں نے مختلف شعبوں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے –ان ملاقاتوں میں ایران کے وزیر خزانہ شمس الدین حسینی نے بھی ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے موجود گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے پوری طرح آمادہ ہے ...../169
12 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 355986
ہندوستان اور پاکستان کے وزرائےخزانہ نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میںاسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر تاکید کی –