ابنا: کہترک حکومت کی طرف سے شام کے مسافر بردار طیارے کو اغوا کرنے اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے بارے میں شام نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے جس میں ترک حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے بیان میں ترک حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اگر ترک حکومت اپنے دعوے میں سچی ہے تو ضبط شدہ ہتھیاروں کو میڈيا کے سامنے پیش کرے۔
شامی حکومت نے ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام روس سے ہتھیاروں کو مسافر طیارے میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں لاتا ہے اگر ترکی کے وزير اعظم اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انھیں ضبط شدہ ہتھیاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ترک حکومت اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ترک وزير اعظم نے کل کہا تھا کہ روس سے شام جانے والے مسافرطیارے سے ترکی نے فوجی ہتھیار برآمد کئے ہیں ، روس اور شام نے ترکی کے اس دعوے کو جھوٹ پر مبنی قراردیا ہے۔
.....
/169