10 اکتوبر 2012 - 20:30

ایس یو سی...مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے انسانیت سوز مظالم سے ملک کا چپہ چپہ غیر محفوظ ہوچکا ہے اور ارض پاک معصوم اور بے گناہ علماء، اکابرین، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، افواج پاکستان کے جوانوں، نہتے مسافروں اور کمسن بچوں کی خون ناحق سے رنگین ہوچکی ہے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر و گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ، سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں اس کے شدید زخمی ہونے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسکی جلد صحت یابی اور سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ قاتلوں، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے انسانیت سوز مظالم سے ملک کا چپہ چپہ غیر محفو ظ ہوچکا ہے اور ارض پاک معصوم اور بے گناہ علماء،  اکابرین، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، افواج پاکستان کے جوانوں، نہتے مسافروں اور کمسن بچوں کی خون ناحق سے رنگین ہوچکی ہے مگر تعجب ہے کہ نہ تو دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے حقائق عوام کو بتائے جارہے ہیں اور نہ ہی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی اس بدامنی اور دہشت گردی جیسی لعنت پر قابو پانے کی ٹھوس اور سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور شدید احساس عدم تحفظ ایک الاؤ اور لاوہ کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

.....

/169