ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کے بعد کہا کہ بغداد اور ماسکو شام کے امور میں ہر قسم کی غیرملکی مداخلت کے مخالف ہیں۔ نوری المالکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس اور عراق شام کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں یکساں موقف رکھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس ملک کے مسائل غیرملکی مداخلت کے بغیر حل ہونے چاہییں۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ نوری المالکی کے ساتھ ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوئي ہے اور بہت سے مسائل پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہیں۔
.....
/169