10 اکتوبر 2012 - 20:30

روس نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے حکام سے اس بات کی وضاحت چاہتا ہے کہ اس نے ماسکو سے دمشق جانے والے شامی جہاز کو اپنی سرزمین پرجبری طور پرکیوں اتارا۔ روس کے مطابق ترکی کے اس اقدام سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی۔

ابنا: روس نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے حکام سے اس بات کی وضاحت چاہتا ہے کہ اس نے ماسکو سے دمشق جانے والے شامی جہاز کو اپنی سرزمین پرجبری طور پرکیوں اتارا۔روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکی کے فوجی جہازوں نے جس طرح شامی جہاز کو روکا اس نے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ روس کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ جہاز پر کسی طرح کے ہتھیار یا حربی آلات نہیں تھےاور شام کو اگر ہتھیار بھیجنا ہی ہوتے تو قانونی راستے سے بھیجے جاتے اس کے لیے مسافر طیارے کے غیرقانونی راستہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ شام نے ترکی کے اقدام کو قزاقی قراردیا ہے۔

.....

/169