ابنا: يہ بات صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران کے انٹرنيشنل چينل جام جم کو اپنے خصوصي انٹرويوں کے دوران کہي –صدر احمدي نژاد کا کہنا تھاکہ دنيا کا ہر عقل مند انسان يہ بات اچھي طرح جانتا ہے کہ ايسا کوئي بھي اقدام قطعي طور پر خودکشي ہے- صدر مملکت نے کہا کہ ايران نے کبھي جنگ شروع کي ہے اور نہ ہي آئندہ ايسا کرے گا ليکن ہم پوري قوت اور طاقت کے ساتھ ہر جارحيت کا مقابلہ کريں گے- انہوں نے کہا کہ کسي بھي جارحيت کے مقابلے ميں ايران جواب تباہ کن ہوگا اور دشمن کو پچھتانے پر مجبور کر ديگا-صدر احمدي نژاد نے کہا اسرائيل کا وجود بدعنواني اور قتل و غارتگري پر استوار ہے اور وہ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے اب مہم جوئي پر اتر آيا ہے- واضح رہے کہ ايران کي جوہري تنصيبات پر حملے کي اسرائيل دھمکيوں ميں زبردست اضافہ ہوگيا ہے-يہ دھمکياں ايسے بے بنياد مفروضے کي بنياد پر دي جارہي ہيں کہ ايران کي پرامن جوہري سرگرمياں فوجي مقاصد کي جانب منحرف ہوسکتي ہيں- ايران ان الزامات کو سختي کے ساتھ مسترد کرتا چلا آرہا ہے-ايراني حکام پہلے بھي کئي بار واضح کرچکے ہيں کہ وہ ملک کے خلاف کسي بھي طرح کي فوجي جارحيت کا منہ توڑ جواب ديں گے اور ايسا کوئي اقدام پورے مشرق وسطي کو جنگ کي لپيٹ ميں لے سکتا ہے.
.....
/169