ابنا: شہدا کے اہل خاندان نے امریکہ کی جانب سے ایم کےاو دہشتگردگروہ کو دہشتگردی کی فہرست سے خارج کئے جانے کے خلاف تہران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئیزرلینڈ کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہشتگردی کےحوالے سے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ۔مظاہرین نے امریکی حکومت کی جانب سے دہشتگردگروہ ایم کےاو کو دہشتگردی کی فہرست سے خارج کئے جانے کے اقدام کو واشنگٹن کی دوہری اور عیارانہ پالیسیوں کا ثبوت قراردیا ۔مظاہرین نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئےکہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا ميں سب سے زیادہ دہشتگردی کاشکار ہوا ہے اعلان کیاکہ امریکہ اورصیہونی حکومت کی جانب سےدہشتگردگروہ ایم کےاو کو دہشتگردی کی لسٹ سےخارج کرنا بین الاقوامی قوانین کی پامالی اورحکومتی دہشتگردی کاسب سے بڑا ثبوت ہے ۔مظاہرین نےدنیا کی حریت پسند قوموں بالخصوص امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کریں اورخاموش نہ بیٹھیں۔واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے اٹھائیس ستمبردوہزاربارہ کوایک بیان جاری کرکے ایم کےاو کا نام دہشتگردگروہوں کی فہرست سےخارج کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔قابل ذکرہے کہ ایم کےاودہشتگردوں نےمعزول صدام حکومت کےتعاون سے مختلف دہشتگردانہ کاروائيوں میں کم سےکم سولہ ہزارایرانیوں اور پچیس ہزار عراقی کردوں کوشہیدکیا ہے ۔.......
/169