ابنا: وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق جناب رامین مہمانپرست نے برطانوی وزیر دفاع " فیلیپ ہامونڈ"کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی قراردیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا معاندانہ بیان ،اس بات کی علامت ہے کہ برطانیہ کی حکومت ایٹمی پروگرام کے موضوع پر ایرانی قوم کے اتحاد یکجہتی سے شدید ناراض ہے –
جناب رامین مہمانپرست نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر دفاع کا گستاخانہ بیان،اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ کی حکومت این پی ٹی کے تحت جوہری ٹکنالوجی سے پر امن استعمال کےلئے دوسرے ممالک کے حقوق کے خلاف ہے – انہوں نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، تمام تر دباؤ کے باوجود اپنے ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا.
.......
/169