ابنا: شہر گرگان کے عارضی امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین قاسم لیوانی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیغمبر اسلام(ص) اپنی حیات مبارک میں کفار سے بھی محبت کرتے تھے آج کچھ افراد ایسی شخصیت کی بھی توہین کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا اسلام کسی کو کسی انسان کی توہین کی اجازت نہیں دیتا ہے چہ جائیکہ وہ انسان خدا کا پیغمبر ہو۔ حجت الاسلام لیوانی نے کہا دشمنان اسلام کے اندر اس قدر تو انسانیت ہونی چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے دینی عقائد سے نہ کھیلیں۔
.....
/169