6 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کی وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہاہےکہ روس ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی حمایت کرتاہے۔

ابنا: رپورٹ کےمطابق حناربانی کھر نےایک انٹرویومیں کہاکہ ان کاملک روس کےساتھ اچھےتعلقات پرخوش ہے اوراس میں مستقبل میں مزید فروغ آئےگا۔حناربانی کھرنےکہاکہ ستمبرکےمہینےمیں روس اورپاکستان کی مشترکہ کمیٹی کےاجلاس میں دونوں ملکوں کےحکام نے پاکستان کےحصےکی پائپ لائن کی تعمیرمیں تعاون پراتفاق کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کےاندر تقریباسات سوکلومیٹرتک ایران پاکستان گیس پائپ لائن تعمیرکرےگا۔معاہدےکےمطابق ایران دوہزارچودوہ سے پاکستان کو روزانہ اکیس ملین پانچ لاکھ میٹرمکعب گیس برآمدکرےگا۔

.....

/169