ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے آج سہ پہر قطر کے وزیراعظم کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے دوجانبہ مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کے علاوہ ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے سنجیدہ کوششوں کا مطالبہ کیا –
ادھر جناب صالحی نے ترکی کے وزیرخارجہ داود اوغلو سے بھی ہونیوالی گفتگو میں ایرانی زائرین کے معاملے پر ان سے تبادلۂ خیال کیا-
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں راکٹ حملوں میں ترکی کے پانچ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر داود اوغلو کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فریقوں کو صبر وتحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا-
اس گفتگو میں ترکی کے وزیر خارجہ داود اوغلو نے ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے ترکی کی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی -
.....
/169