6 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ماسکو کی تجویز کے بارے میں گروپ 1+5 کے جواب کا منتظر ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ علی باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ماسکو کی تجویز کے بارے میں گروپ 1+5 کے جواب کا منتظر ہے۔  انھوں نے کہا کہ ایران نے ماسکو میں اپنی تجاویز کو پیش کیا اور گروپ 1+5 کو ان تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا ہے انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 کی جانب سے تعمیری جواب نئے دور کے مذاکرات کے آغاز کے لئے بہت ہی مفید اور مؤثر ثابت ہوگا انھوں نے کہا کہ ایران نے جن تجاویز کو ماسکو میں پیش کیا ہے ان میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

.....

/169