6 اکتوبر 2012 - 20:30

نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کردیا۔حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق پاک آرمی کے لئے سازو سامان لے کر رسالپور سے نوشہرہ آنے والے ٹریننگ بٹالین کی گاڑی پر نوشہرہ مردان روڈ کے عین وسط میں نصب شدہ بم ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں سپاہی عارف اور حوالدار ذوار شدید زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں موجود 5اہلکار محفوظ رہے ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ رسالپور میں داخل کرایا گیا۔ جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں 2سے 3کلو بارودی مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

.....

/169