5 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے تجارتی شہر کراچی سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردو ں کو گرفتار کرکے 125 کلو دھماکا خیز مواد،سات خودکش جیکٹ ، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

ابنا: کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ ملزمان کراچی سینٹرل جیل اور ایک شعیہ اسکول بس پر بم دھماکے کا منصوبہ بنارہے تھے۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان کراچی میں ہونے والی حالیہ فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں،جن میں شامل کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کراچی کاامیر محمود بابرعرف دوڑکی شاہ وزیرستان سے تربیت حاصل کرکے آیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 125 کلو دھماکا خیز مواد،سات خودکش جیکٹ ، ایک راکٹ لانچر ، چھ گولے ، دو کاشنکوف، چار ٹی ٹی پستول ، تین نائن ایم ایم ، تین ڈیٹونیٹر اور پانچ سو گولیاں برآمد ہوئی ہیں ملزمان سی آئی ڈی اہلکاروں ، ڈاکٹرز اور وکیل کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

.....

/169