3 اکتوبر 2012 - 20:30

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ کالعدم ملک دشمن جماعت لشکر جھنگوی / سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیراز نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے 16 سالہ شیعہ مومن شیراز اور ایک اہلسنت مسلمان عمران کو ڈبل روڈ پر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران نامی اہلسنت کو شیعہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ دونوں افراد کی بوڈی سول اسپتال پہچادی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 8 گھنٹوں میں پاکستان کے شہر کراچی اور کوئٹہ میں 4 شیعہ مومنین سعودی ریال خور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل کچلاک کے مقام پر دہشتگردوں نے ایک شیعہ مومن کو شہید اور دو کو زخمی کردیا تھا۔ جبکہ کراچی میں بھی دو شیعہ مومنین آج شہید دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

سعودی ریال پر پلنے والی دہشتگرد تنظمیں پاکستان کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہ دہشتگرد تنطمیں پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ ان دہشتگردوں کی ہاتھوں سے کوئی اہلسنت بھی محفوظ نہیں۔ معلوم نہیں حکومتی نا اہلی کتنے محب وطن شہریوں کی شہادت کا سبب بنے گی۔

.....

/169