ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی عراق کے وزیر دفاع سعدون الدلیمی کی دعوت پر بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراق کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع نے بغداد ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے دورے پر مسرت کا اظءار رکتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں اور دونوں اسلامی اور برادر ملک ہیں جنرل وحیدی نے کہا کہ عراق کا ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم مقام ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کسی بھی ایرانی وزير دفاع کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔
.......
/169