ابنا: الجزیرہ ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کے حالیہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائيل نے ایٹمی ہتھیاروں کا ابھی تک اعتراف نہیں کیا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹم بم موجود ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیل دوسرے ممالک کے لئے ریڈ لائن مشخص کرنے کے بجائے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے لئے ریڈ لائن معین اور مشخص کرے۔
الجزیرہ کے مطابق ایران کے وزير دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ کرکے کئی سال قبل ریڈ لائن سے عبور کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اگر چہ اسرائیل نے ایٹمی ہتھیاروں کا صریح اعتراف نہیں کیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اسرائیل کے پاس اس وقت کم سے کم 200 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
.....
/169