29 ستمبر 2012 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی آفس کے خدمت کاروں اور رضاکار دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ قومی خد مات کی انجام دہی کی توفیق کو اپنے لئے سعادت سمجھ کر انجام دیں اور ہر کام کو انجام دیتے وقت قربۃ الی اللہ کی نیت کریں تاکہ کاموں میں برکت کے ساتھ ساتھ وہ کام عبادت میں شمار ہو.

ابنا: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فرمایا کہ مظلوموں کی مدد کے لئے کسی بھی شکل و صورت میں مصروف رہنا کسی سعادت سے کم نہیں اور ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نصرت مظلوم کے لئے حاصل ہونے والی توفیق کو اپنے لئے سعادت سمجھیں اور پوری خوشی اور لگن کے ساتھ انجام دیں در ایں اثنا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مرکزی اراکین شوری عالی و کابینہ علامہ سید شبیر بخاری اور علامہ مظہر کاظمی کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی صلح مشورہ کرلیا.

.....

/169