ابنا: دفاعی صنعتوں کی اس تقریب رونمائي میں مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل احمد رضا پوردستان نے شرکت کی ۔ نینوا فوجی گاڑی دوسو چالیس ہارس پاور کی طاقت رکھتی ہے اور ہموار راستے نیز جنگ کے موقعوں پر پانچ ٹن ساز وسامان لے جاسکتی ہے ۔ یہ گاڑی ایرانی ماہرین نے بنائي ہے اور اسے ایران کی اقلیمی خصوصیات اور آب و ہوا کے مطابق بنایا گياہے ۔ چودہ اعشاریہ پانچ ملی میٹر کی بندوق بھی ایرانی ماہرین نے بنائي ہے ۔ یہ ساز وسامان مسلح افواج میں خود کفالت کے شعبے میں تیار کئے گئے ہیں۔ اس بندوق سے دشمن کے آر سی سی مورچوں، بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کوتباہ کیا جاسکتا ہے۔...../169
28 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 352076
تہران میں ایک تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی صنعتوں کی رونمائي کی گئي ہے ۔ ان دفاعی صنعتوں میں نینوا فوجی گاڑی اور چودہ اعشاریہ پانچ ملی میٹر کی بندوق شامل ہے۔