ابنا: حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے انڈونیشیا کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم دینی بزرگان اورحضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پراعتقاد رکھتے ہیں اوران کی زندگی اوران کے روضے ہماری زندگی کے لیے سبق آموزاورموثرہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جولوگ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے لیے آتے ہیں وہ ان کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں اورانہیں آئیڈیل قراردے کران سے متاثرہوتے ہیں۔
حجۃ الاسلام سعیدی نے کہا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اپنی بہت کم عمرمیں پاکدامنی،حجاب، حیاء ، اخلاق،مجاہدت اورٖظلم کے خلاف جنگ کے اعتبارسے ایک عملی نمونہ اورآئیڈیل تھیں۔
امام جمعہ قم نے مزید کہا ہے کہ ہم وہابیت کے علاوہ تمام اسلامی مذاہب کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہابیت علمی ،منطقی اوراستدلالی طریقے سے بحث کرنے کی مخالف ہے اور وہ اسلام کے نام پربے گناہ مسلمانوں کے قتل عام اورمساجد کے انہدام میں کے جرم میں ملوث ہے۔
.....
/169