ابنا: خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مکمل طرح سے آمادہ ہیں اور دشمن کے ہرممکنہ اقدام کا نہایت شدید جواب دیں گي۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھرپور طرح سے علمی و سائنسی اور فوجی طاقت کا حامل ہے اور یہ ساری دنیا پر واضح ہوچکا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی خود سرانہ پابندیوں کو ملت ایران اور اسلامی نظام کے خلاف سازش قراردیا اور کہا کہ ملت ایران اقتصادی امور اور پیداوری مسائل میں بھرپور کوشش کرکے عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنادے گي۔ خطیب جمعہ تہران نے اسلام امۃ کے خلاف سامراج اور اسکے حامیوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اسلامی امۃ سامراج کی سازشوں کو بھاپ چکی ہے اور اس کے شیطانی ہاتھوں کوکاٹ دے گي۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ دشمنوں کو اسلامی سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہ اسلام اورا اسلامی امۃ سے بدلہ لینا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم اھداف میں کامیاب نہیں ہونگے۔ خطیب جعمہ تہران نے علاقے میں اسلامی بیداری میں فروغ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دشمن اسلامی بیداری کے پھیلاؤ سے ہراساں ہے اسی وجہ سے علاقے میں اپنے ایجنٹوں اس کے خلاف اقدامات کررہا ہے۔...../169
27 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 351935
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔