27 ستمبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے ترجمان نے دہشتگرد تنظیم "ایم کے او" کے کارکنوں کی جانب سے ترجمان وزارت خارجہ جناب رامین مہمان پرست کے خلاف گستاخانہ حرکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ بیرونی سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے.

ابنا:  اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے ترجمان " علیرضا میریوسفی " نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ امریکی پولیس اور سیکوریٹی اداروں کو اپنی ذمہ داری پر عمل نہ کرنے کی بابت جواب دینا ہوگا –واضح رہے کہ گذشتہ روز نیویارک میں صدر مملکت جناب احمدی نژاد کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد دہشتگرد تنظیم "ایم کے او" کے کارکنوں نے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست کی ہوٹل واپسی کے وقت انکے خلاف توہین آمیز حرکتیں کیں لیکن اس موقع پر موجود امریکی پولیس نے ان کو روکنے کیلۓ کوئی اقدام نہیں کیا اور خاموش تماشائی بنی رہی حالانکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بیرونی سفارتکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے –...../169