27 ستمبر 2012 - 20:30

کراچی میں فائرنگ اور پُر تشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ گولیمار، گلبہار، ناظم آباد، سرجانی ٹاوٴن اور فیڈرل بی ایریا میں مشتعل افراد نے دکانیں بھی کروادیں۔

ابنا: پولیس کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے گھاس منڈی میں فائرنگ کرکے ایک اور شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے میں پیتل گلی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آٹوز کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک مرزا سہیل بیگ جاں بحق ہوگیا۔ گارڈن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق سکھن ندی سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی، اس سے قبل آئی سی آئی پل کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جبکہ کورنگی نمبر ڈھائی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، پرتشدد واقعات اور گزشتہ روز ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے باعث گولیمار، گلبہار، سرجانی ٹاوٴن، فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال کے اطراف میں مشتعل نوجوانوں نے فائرنگ کرکے دکانیں بھی بند کروادیں۔

.......

/169