25 ستمبر 2012 - 20:30

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ جعفر کریمی کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ جعفر کریمی کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

       بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ جناب آقائ حاج سید جعفر کریمی دامت برکاتہ

آپ کے بھائي کے انتقال پر آپ کو اور مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں آپ کے مرحوم بھائي حوزہ علمیہ قم اور نجف کے ممتاز علماء اور فضلاء میں شامل تھے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت ،پسماندگان کے لئے صبر و سکون اور آپ کے لئےصحت و سلامتی طلب کرتا ہوں ۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای

5/مہر/1391

.....

/169