24 ستمبر 2012 - 20:30

سعودي عرب ميں آل سعود کے مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: بغير مقدمے کے سعودي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کے اہل خانہ نے  پير کے روز ، رياض کے قريب القصيم جيل کے سامنے مظاہرہ کيا - مظاہرين نے تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ سعودي عرب کے انساني حقوق کي کارکنوں نے بتايا ہے کہ حال ہي ميں آل سعود کي جيلوں ميں، تيرہ سياسي قيدي ايذارسانيوں کے نتيجے ميں جاں بحق ہوگئے ہيں - انہوں نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودي جيلوں ميں سياسي قيديوں کو انتہائي وحشيانہ ايذائيں دي جاتي ہيں کہا ہے کہ سياسي قيديوں کو مقدمہ چلآئے بغير جيلوں ميں بند رکھا گيا ہے جنہيں انواع و اقسام کي ايذائيں دي جاتي ہے جس کے نتيجے ميں تيرہ سياسي قيدي جاں بحق ہوگئے ہيں - انساني حقوق کے کارکنوں نے بتايا ہے کہ وحشيانہ ايذاؤں کے سبب بہت سے سياسي قيدي بہت کمزور ہوگئے ہيں اور بہت سے نفسياتي و ذہني امراض ميں مبتلا ہوچکے ہيں –انساني حقوق کي عالمي تنظيم ہيومن رائٹس واچ نے بھي اعلان کيا ہے کہ سعودي عرب ميں حکومت پر زباني تنقيد کرنے پر بھي جيل بھيج ديا جاتا ہے - ادھر پريس ٹي وي نے رپورٹ دي ہے کہ سعودي عرب کے پچاس ججوں نے ، سياسي کارکنوں کو ‎سزائيں سنانے کے لئے آل سعود حکومت کے دباؤ کے بعد استعفي ديديا ہے - انہوں نے اعلان کيا ہے کہ رياض حکومت کے دباؤ پر احتجاجا انہوں نے استعفي ديا ہے-

.....

/169