24 ستمبر 2012 - 20:30

اسلام آباد… کامرہ ایئر بیس پر گزشتہ ماہ کے دہشت گردی حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ ایک ہلاک دہشت گردکے کروڑوں روپے والے بنک اکاوٴنٹ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ابنا: ایئربیس حملے میں ہلاک دہشت گرد فیصل شہزاد کے 2 رشتہ دار راول پنڈی اور ٹیکسلا سے حراست میں لئے گئے ہیں، ان کے نام اللہ دتا اور بابر بتائے گئے ہیں ،ان میں سے ایک ٹیکسلا میں ایک سیاسی جماعت کا رکن بھی ہے، ہلاک دہشت گرد فیصل کے بنک اکاوٴنٹ میں 9 کروڑ روپیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع نے بتایاہے کہ فیصل شہزاد، واہ فیکٹری کا سابق ملازم رہا ہے اور وہ دہشت گردی کے ایک مقدمہ میں بری بھی ہواتھا۔

.....

/169