23 ستمبر 2012 - 20:30

اطاعات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ایک مومن کو شہید جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی کی معروف ترین شیعہ آبادی جعفر طیار سوسائٹی گدر ہوٹل کے پاس   ایک گھر میں گُھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 بھائیوں شعیب، محسن اور حسن شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سید شعیب رضا زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ جبکہ محسن اور حسن کا علاج جاری ہے۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اپنی تعصبانہ اور فرقہ پرستی کی آگ بھجانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد شیعہ علاقے میں دہشت پھیلانا تھا،

اس طرح گھر میں گھس کر ایک شیعہ مسلمان کو شہید کردینا اور 2 مومنین کو زخمی کردینا، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے کھلم کھلا بدمعاشی ہے۔ حکومتی اور سکیورٹی ان تمام واقعات پر خاموش نظر آتے ہیں۔

واقعے کی اطلاع پورے شہر میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی۔ پاکستان بلخصوص کراچی میں ملت تشتعُ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اس قسم کے حالات کہ جب دہشتگرد گھر میں گھس کر فرقے کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنائے انتہائی خطرناک عمل ہے۔ حکومت کو بر وقت ایکشن لینا چاہیے اس سے قبل کہ لوگ خود دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لینا شروع کردیں۔

.....

/169