ابنا: امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن 2016 میں امریکہ کے صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن 2012کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل نہیں کرسکیں اور ان کا امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ شکست کے بعد ہلیری اتنی مایوس ہوگئی ہیں کہ انہوں نے کئی بار کہا ہے کہ وہ آیندہ صدارتی انتخابات کی نامزدگی میں حصہ نہیں لیں گی۔ تاہم ان کے شوہر بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا اور ہلیری 2016کے صدارتی انتخابات میں امیدواربن سکتی ہیں۔
.....
/169