23 ستمبر 2012 - 20:30

ایتھنز …گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔

ابنا: یونان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے مظاہرہ کیا۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاک ہیلینک ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی جانب بڑھنا شروع کیا تو پولیس نے انھیں روکنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین منتشر ہونے کے بعد دوبارہ اومونیا اسکوائر پر جمع ہوئے جہاں نماز ظہر ادا کرنے کے بعد دوبارہ مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔مشتعل مظاہرین نے کئی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ رہنماوٴں نے مظاہرین سے پْرامن رہنے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم انٹرنیٹ سے ہٹا کر فلم بنانے والے کو سزا دی جائے۔یمن کے دارلحکومت صنعا میں سیکڑوں خواتین اور بچیوں نے احتجاجی جلوس نکالا جو شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا یمن کے صدر کی رہائش گاہ کے باہر پہنچا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم بین الاقوامی امن کے لیے نقصان دہ اور نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔ مغربی حکومتیں ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کریں۔

.....

/169