ابنا: ان ججوں نے آل سعود حکومت کے دباؤ کے خلاف مجبور ہوکر اپنے عہدوں سے استعفی دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے ججوں نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ان کو اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ آل سعود خاندان کے ہاتھوں انسانی حقوقی کی پامالی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیاسی کارکنوں کی مذمت کی جائے۔اس وقت سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر مقدمہ کے ہزاروں سیاسی کارکن قید ہیں۔قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی تنطیموں نے سعودی مظاہرین کی سرکوبی پر مبنی آل سعود حکومت کے رویہ اور مظاہرین کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شدگان کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔
.....
/169