22 ستمبر 2012 - 20:30

کراچی میں گذشتہ روز فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی ملک عطا محمد سمیت 11 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ابنا: گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 11 افراد جان بحق ہوئے،پولیس کے مطابق محمودآباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق رکن سندھ اسمبلی ملک عطاء محمد جاں بحق ہوئے۔ملک عطاء محمد کے بیٹے کے مطابق وہ محمود آباد میں اپنے زیر تعمیر گھر پر تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔انھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ملک عطاء محمد دو مرتبہ احمدیوں کی نشست پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ عیسیٰ نگری ،اورنگی ٹاوٴن ،سہراب گوٹھ،ملیر سٹی،شاہ لطیف ٹاوٴن،گارڈن اور دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا،جبکہ گارڈن کے علاقے سے 2 افراد کی لاشیں بھی ملیں۔

.....

/169