21 ستمبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک پر ممکنہ حملے کی صورت میں ایران کا جواب دشمن کی حد تصور سے بالاتر ہوگا-

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج کے  کمانڈر بریگیڈئیر جنرل " محمد پاکپور " دشمن کے ہر جارحیت کے مقابلے کےلئے ایرانی افواج کی مکمل آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج ملکی ماہرین کی صلاحیتوں کی بدولت ، زمینی اور میزائلی جنگ کے آلات کی تیاری میں پوری طرح خود کفیل ہے –انہوں نے خلیج فارس میں امریکہ اور 24 دوسرے ممالک کی فوج مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران ہر فوجی مشق کو دھمکی آمیز اقدام تصور نہیں کرتا ہے لیکن ہر ممکنہ حملے کا سخت جواب دینے کےلئے مکمل آمادہ ہے –

.......

/169