20 ستمبر 2012 - 20:30

روسی حکومت کہنا ہے کہ امریکی ایجنسی "یو ایس ایڈ" ملک میں انتخابات، سیاست اور سول سوسائٹی پر اثر انداز کرنے کیلئے فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے باعث حکومت نے یو ایس ایڈ کو روس میں نیٹ ورک بند کرنے کا حکم دیا۔

ابنا: روسی حکومت کے فیصلے کے بعد امریکہ نے روس میں ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی ایجنسی کا دعوی ہے کہ وہ اب تک روس میں "جمہوریت اور سول سوسائٹی کو فروغ" دینے کی کوششوں کیلئے 2.7 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔

روس کی حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ ملک میں انتخابات، سیاست اور سول سوسائٹی پر اثر انداز کرنے کیلئے فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے باعث حکومت نے یو ایس ایڈ کو روس میں نیٹ ورک بند کرنے کا حکم دیا۔

1

امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے روس کے ان الزامات کو مسترد کیا کہ ایجنسی انتخابی مہم اور سول سوسائٹی پر اثر انداز کرنے کیلئے فنڈنگ کر رہی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ روس میں یو ایس ایڈ کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔

حیرت اس بات کی ہے کہ امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کا راستہ روکنے کے لئے سرمایہ خرچ کررہی ہے اور جہاں بھی جمہوریت پروان چڑھنا شروع کردیتی ہے امریکہ مداخلتیں شروع کردیتا ہے اور دہشت گردی تک کا سہارا لیتا ہے یا فوجی مداخلت کرتا ہے یا پھر اپنے کٹھ پتلی بادشاہوں اور آمروں کے ذریعے ان ملکوں میں جمہوریت روکنے کی کوشش کرتا ہے یا بعض بادشاہی حکومتوں کے مفت سرمایوں کو استعمال کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹتا ہے لیکن اب بھی دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ بولتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ فلاں ملک میں جمہوریت اور سول سوسائٹی کے فروغ کے لئے رقم خرچ کررہا ہے!!!؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔

/110