20 ستمبر 2012 - 20:30

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گستاخانہ امریکی فلم کو کھلم کھلا دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ابنا: لاہور میں رکن قومی اسمبلی صائمہ اختر بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی مذہب کیخلاف شرانگیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزماں کی ناموس پر ہر مسلمان کٹ مرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

/110