20 ستمبر 2012 - 20:30

نبی کریم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے اظہار کا دن آج جمعہ کو منایا جا رہا ہے، آج پورے ملک میں عام تعطیل ہے، حکومت کی جانب سے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ابنا: اسلام مخالف فلم کے خلاف آج ملک بھر میں یوم عشق رسول (ص) منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی عام تعطیل ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی یوم عشق رسول (ص) منانے کی حمایت کر دی ہے، اور قوم سے پْرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔عام تعطیل درحقیقت اس اپیل کے بعد کی گئی جو ایک نجی ٹی وی چینل پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ علامہ صاحبزادہ فضل کریم نے کی تھیادھر مجلس وحدت مسلمین کا کہنا ہے کہ یوم عشق رسول اللہ گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک کا آغاز ہے اختتام نہیں کیونکہ جبتک اس سلسلے میں موثر عالمی اقدامات نہیں اٹھائے جاینگے پرامن احتجاج ختم نہیں کیا جائے گاوزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جمعہ کی صبح 10 بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عشق رسول (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ عام تعطیل کی وجہ سے ملک بھر میں شٹرڈاوٴن رہے گا، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی، سی این جی اسٹیشنز بھی نہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ پشاور میں پیٹرول پمپس بھی بند رہیں گے۔ یوم عشق رسول (ص) کے موقع پر ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی، پورے ملک میں بینک اور تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہوگی، جس کے باعث مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

.....

/169