ابنا: ہزاروں مسلمانوں نے آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں موجود آمریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے۔سڈنی کے مسلمانوں نے بھی دنیا کے دیگرمسلمانوں کی طرح اس توہین آمیزفلم بنانے کی مذمت کرنے کے علاوہ اس کی تمام ترذمہ داری آمریکی حکومت پرڈالی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران ایران کے علاوہ، مصر،لیبیا، تیونس،افغانستان،الجزائر،پاکستان ،ملائیشیا،انڈونیشیا اوردیگرممالک میں آمریکی سفارت خانوں اورقونصل خانوں کے سامنے مظاہرے کیے گئے ہیں۔۔صہیونی روزنامہ ہارٹص کی رپورٹ کے مطابق اس توہین آمیز فلم کے بنانے جانے پراعتراضات کے دوران ابھی تک ۸افراد جاں بحق اورسینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔یادرہے کہ آمریکی حکومت نے اس فلم کے ریلیز کرنے کے حوالے سے ابھی تک مسلمانوں سے معذرت خواہی نہیں کی ہے.
.....
/169