20 ستمبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے مسائل کا جائزہ لیا گيا۔اس نشست میں افغانستان کے وزیر داخلہ زلمے رسول بھی شریک تھے۔

ابنا: سلامتی کونسل کی نشست میں زلمئے رسول نے افغانستان کی سرزمین میں پاکستانی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات ناپائدار ہیں اور پاکستان کو کاروائیوں کا خاتمہ کرناچاہیے۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سوزان رائس نے افغانستان میں امریکہ کی شکست کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کونہایت سنگين چیلنجوں کا سامنا ہے۔ یاد رہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دس برسوں قبل افغانستان پر دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے قبضہ کیا تھالیکن امریکہ نہ تو افغانستان میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے نہ ہی اس ملک کے مسائل میں کوئي کمی لانے میں ہی اسے کامیابی ملی ہے۔ افغان عوام کا کہنا ہےکہ ان کی تمام مشکلات کا سبب غیرملکی افواج کی موجودگي ہے۔

.....

/169