ابنا: اسلام آباد میں سفارتخانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فوج بلالی گئي ہے۔ آج صبح سے ہی اسلام آباد میں جلاؤگھیراؤ اور توڑ پھوڑکا سلسلہ جاری ہے اور مشتعل مظاہرین نے پیرودھائي روڈ پر ٹول پلازہ میں آگ لگادی ہے۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق پیشاور میں سینما گھروں کوآگ لگادی گئي ہے۔ اسلام آباد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گيس کی شدید شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ ادھر کراچی اور لاھور میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں، لاھور میں مظاہرین نے ٹائر جلاکر کئي سڑکیں بند کردی ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ توڑ پھوڑ اور تشدد میں دہشتگرد تنظیمیں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ملوث ہیں۔ پاکستان نے آج یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعلان کیا تھا۔.....
/169