19 ستمبر 2012 - 19:30

آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران ،عراق،ھندوستان اوردوسرے ممالک کی طرح باکستان میںمیںبھیگستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کی لہر زورپکڑتی جارہی ہے۔کئی شہروں میں آج شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئ ،احتجاج کیاگیا اورریلیاں بھی نکالی گیيں۔ بہاولپورمیں مرکزی انجمن تاجران کی کال پر شہر میں ہڑتال کی گئ اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ سیالکوٹ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز کے زیر اہتمام گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں اسکول اورکالجز کے طلباء نے ریلیاں نکالی۔بلوچستان کے ضلع نوشکی میں توہین آمیز فلم کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اوراس فلم کو امت مسلمہ کے خلاف ایک گہری سازش قراردیاگیا۔گستاخانہ فلم کے خلاف کراچی میں داوٴد انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کے سبب ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ گستاخانہ فلم کے خلاف کل پاکستان بھر میں عام تعطیل اور احتجاجی مظاھروں کا اعلان ہوا ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کا اعلان خوش آئند ہےاوریوم عشق رسول اللہ گستاخانہ فلم کے خلاف تحریک کا آغاز ہے اختتام نہیں ۔ادھرہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ایک بار پھر مسلمانوں نے اسلام مخالف گستاخانہ فلم کے خلاف امریکی قونصلٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔جبکہعراق کے مقدس شہر کربلا کے عوام نے گستاخانہ امریکی – اسرائیلی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عراق سے امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا –بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہزاروں عراقی عوام نے آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف کربلا کی سڑکوں پر نکل کر "لبیک یا رسول ا۔۔۔ۖ" کے نعرے لگائے – اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کو بند کرنے اور اسکے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ادھرمصر نے گستاخانہ فلم کی تیاری میں مدد کرنے پر امریکی پادری ٹیری جونز سمیت آٹھ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، مصری پراسیکیوٹر جنرل نے فلم کی تیاری میں مدد دینے والے 7 مصری قبطیوں سمیت امریکی پادری کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ درایں اثنا اقوام متحدہ نے گستاخانہ فلم کوآزادی اظہارکی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شرم ناک اقدام کو کسی طرح سے تحفظ نہیں دیاجائیگا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم غیرمہذب اور شرمناک اقدام ہے انھوں نے کہا کہا کہ اظہارآزادی کا سب کو حق حاصل ہے، مگراس کا اس طرح سے اظہار شرم ناک ہے۔

.....

/169