ابنا: ہزاروں عراقی عوام نے آنحضرت ۖ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف کربلا کی سڑکوں پر نکل کر "لبیک یا رسول ا۔۔۔ۖ" کے نعرے لگائے – اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کو بند کرنے اور اسکے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا –
ادھر عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں بھی مختلف سیاسی اور مذہبی گروہوں نے اس گستاخانہ اقدام کے خلاف امریکی مصنوعات کابائیکاٹ کرنے اور اسکی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا -
.....
/169