18 ستمبر 2012 - 19:30

کراچی… گستاخانہ فلم کے خلاف کراچی میں سنی تحریک اور کراچی سٹی الائنس کے تحت تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالی گئیں ۔سنی تحریک کی جانب سے امریکی قونصلیٹ میں مذمتی یادداشت بھی پیش کی گئی۔

ابنا: گستاخانہ فلم کے خلاف کراچی میں سنی تحریک کی جانب سے مرکز اہلسنت سے تحفط ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے ٹاور پہنچے اور وہاں شرکاء سے خطاب میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کراچی سٹی الائنس نے لیاری سے تحفظ ناموس رسالت ریلی کا آغازکیا،ریلی کے شرکاء ماری پور روڈ سے ہوتے ہوئے جناح برج پہنچے اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔ریلیوں کے شرکاء نے جناح برج پر دھرنا دیا جبکہ اسلام مخالف فلم کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے امریکی قونصلیٹ میں مذمتی یادداشت بھی پیش کی گئی۔

.....

/169