ابنا: ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے ، جنہوں نے ايران اور عمان کے مشترکہ کميشن کے چودھويں اجلاس ميں ايراني وفد کي قيادت کي ہے، تہران اور مسقط کے دوستانہ تعلقات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ تہران ميں ہونےوالے مشترکہ کميشن کے چودھويں اجلاس کے دوران کئے جانےوالے فيصلوں اور معاہدوں سے تمام ميدانوں ميں دوطرفہ تعاون ميں کافي توسيع آئے گي۔اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح تہران اور مسقط کے درميان براہ راست ہوائي سروس کي برقراري کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے درميان ہوائي اور بحري سروس برقرار ہونے کے بعد ايران اور عمان کے درميان اقتصادي تجارتي اور سياحتي ميدانوں ميں زيادہ توسيع کا مشاہدہ کيا جائے گا۔ايران کےوزير خارجہ نے مختلف شعبوں ميں ايران کي بہت ہي اچھي توانائيوں کا حوالہ ديتے ہوئے فني اور انجينئرنگ کے ميدانوں ميں ايران کے تجربات کو منتقل کرنے کے لئے تہران کي آمادگي کا اعلان کيا۔عمان کے وزير صنعت و تجارت علي بن مسعود السنيدي نے بھي جو دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادي کميشن کے چودھويں اجلاس ميں عمان کے وفد کے سربراہ ہيں اپنے دورہ تہران پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے حکام کي کوششوں سے تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادي اور تجارتي ميدانوں ميں ہمہ جانبہ تعاون ميں فروغ آئے گا۔
.....
/169