17 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی اور مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون اور تعلقات میں توسیع کو دونوں ملکوں کی قوموں کے مفاد میں قراردیا ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے آج قاہرہ میں مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو سے ملاقات میں علاقے اور عالمی مسائل کاجائزہ لیا۔ علی اکبر صالحی نے مختلف شعبوں میں ایران کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران مصر کے ساتھ علمی و سائنسی، تعلیمی، صنعتی نیز طبی اور انرجی کے شعبوں میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔
اس موقع پر مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کاملک بھی ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون میں فروغ لانے کا خواہشمند ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی قاہرہ میں شام کے بارے میں چار فریقی اجلاس میں شرکت کرنے گئے ہیں ۔
یہ اجلاس ایران ، مصر اور ترکی کی شرکت سے منعقد ہوا، سعودی عرب نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ علی اکبر صالحی مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات کریں گے۔

.....

/169