17 ستمبر 2012 - 19:30

بحرین میں انقلابی سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال آج چھٹے دن بھی جاری ہے۔

ابنا: آل خلیفہ کی مرکزی جیل "جو"   میں سیاسی قیدیوں نے آج بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔
انہوں نے یہ بھوک ہڑتال اس جیل کی مصیبت بار اور نہایت نامناسب صورتحال اور آل خلیفہ کے کارندوں کے وحشیانہ سلوک کے خلاف شروع کی ہے۔
بحرین کے انقلابی سیاسی قیدیوں نے کہا ہےکہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئےجاتے ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گي۔
بحرین کےانقلابی سیاسی قیدیوں کا کہنا ہےکہ انہیں بغیر مقدمے کے قید میں رکھا گيا ہے۔
قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.....

/169