ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار پریس کانفرنس میں گذشتہ شب منعقد ہونے والے قاہرہ اجلاس کے بارے میں کہا کہ اس جیسے اجلاسوں میں ممکن ہے اختلاف نظر پایا جائے جوکہ صلاح و مشوروں سے حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا بہترین حل صلاح و مشوروں سے حاصل کیا جانا چاہیے۔ مہمان پرست نے کہا کہ شام کا بحران بیرونی مداخلت اور بعض ملکوں کے متضاد مواقف کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جھڑپوں سے کسی کوفائدہ نہیں ہوگا اور اس کی آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گي۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کے دورۂ ترکی کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کتھرین ایشٹن سے ان کی ممنکہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس ملاقات میں ماسکو مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔
رامین مہمان پرست نے امریکہ میں بنائي گئي توہین آمیز فلم کے بارے میں کہا کہ مذہبی مقدسات اور ادیان الھی کی توہین کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے اور جو لوگ اس طرح کے توہین آمیز اقدامات کررہے ہیں وہ غلبۂ دین، معنویت اور الھی اقدار سے بالخصوص اسلامی بیداری کے بعد سے خوف زدہ ہیں۔ مہمان پرست نے مزید کہا کہ ا گر اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے بائيکاٹ کا ارادہ رکھتے ہوں اور اس راہ سے اپنے اتحاد کو استحکام بخشنا چاہتے ہوں تو اسلامی جمہوریہ ایران اس کا خیرمقدم کرے گا۔
.......
/169