16 ستمبر 2012 - 19:30

قدیری ابیانہ نے کہا ہے کہ مشہد مقدس کو عالم اسلام کے تبلیغی سنٹرمیں تبدیل ہونا چاہیے لہذا تمام ممالک میں اسلامی معارف اورثقافت کے فروغ کے لیے سائبراسپیس اورثقافتی امورسے استفادہ کرنا چاہیے۔

ابنا: محمد حسن قدیری ابیانہ نے عالم اسلام کے طلباء کی سلسلہ وارنشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کو دین اسلام کے حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی بیداری کی حمایت کے لیے تمام وسائل سے استفادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے اساتذہ اورطلباء کے آرگنائزیشنزاورعالم اسلام کی خواتین،مردوں اورجوانوں کے مطابق آرگنائزیشنز کوتشکیل دینا چاہیے۔انہوں نے عالم اسلام اورخطے کے ممالک کی عوامی بیداری کواسلامی اقدارکے فروغ اوردین اسلام کے عالمی ہونے کے لیے ایک ضرورت قراردیا ہے۔انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ اس وقت اسلامی معارف کے خلاف جواقدامات انجام دیے جارہے ہیں اس کی وجہ یہ کہ دنیا والوں کو دین اسلام کے حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے....../169